Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پولیس مقابلے میں 3 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، ایک زخمی ملزم چل بسا

فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزمان میں سے ایک چل بسا، دوسرے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، پولیس
شائع 19 جون 2023 03:19pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد میں مقابلہ ہوا ہے جس کے بعد دو زخمی ملزمان سمیت تین کرمنلز کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک زخمی بعد میں چل بسا۔

پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ احسن آباد، سائٹ سپرہائی وے کے قریب ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزمان میں سے ایک زخمی چل بسا جبکہ دوسرے ملزم کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت الطاف اور فاروق کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم ولی لیاقت کو صحیح حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون اور رقم برآمد کی گئی۔

Karachi Police

Karachi Crime

Karachi Street Crimes