Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری شجاعت حسین کی جیل میں پرویز الہٰی سے ملاقات

پرویزالہٰی کا جلد مسلم لیگ (ق) میں واپسی کا امکان ہے، ذرائع کا دعویٰ
شائع 19 جون 2023 02:11pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کی ملاقات کیمپ جیل میں ہوئی جس میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادہ بھی موجود تھے۔

چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی سے ملاقات میں ان کا حال احوال دریافت کیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی حالات کے بارے بھی گفتگو کی گئی، پرویز الہٰی کا جلد مسلم لیگ (ق) میں واپسی کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس چل رہا ہے اور اسی کیس میں وہ گرفتار ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ اب تک چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے دیگر اہم رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں تاہم اب پرویز الہیٰ سے متعلق بھی دعوے کیے جارہے ہیں کہ وہ واپس مسلم لیگ (ق) میں چلے جائیں گے۔