Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوشت تو مل جائے گا مگر پکوان کیسے بنائیں گے

عیدالاضحیٰ سے پہلے گرم مصالحہ جات مہنگے، ہری مرچ ، ادرک اور لہسن کے دام بھی بڑھ گئے
شائع 19 جون 2023 02:21pm
Spices prices rise in Islamabad - Aaj Sheher

منافع خوروں نے عیدالاضحیٰ پر لذیذ پکوانوں کا مزہ خراب کرنے کی ٹھان لی، ایک طرف گرم مصالحہ کی قیمت بڑھا دی تو دوسری جانب ادرک 920 روپے فی کلو ہوگئی۔

عید الاضحیٰ سے قبل گراں فروش سرگرم ہیں۔ لذیذ پکوان پڑیں گے اب بہت ہی مہنگے کیونکہ مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سبزیوں کے ساتھ ہری مرچ ، دھنیا، ہلدی، ادرک اور لہسن اور دیگر مصالحہ جات کی قیمتیں خود ساختہ بڑھا دیں، جس سے عوام کے لئے عیدالاضحیٰ سے قبل خریداری کرنا دشوار ہوگیا۔

گرم مصالحہ کی قیمتیں بڑھنے پر شہریوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ افسران کو ٹھنڈے کمروں سے نکل کر عوام کے ریلیف کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

Inflation

Pakistan Poverty

Pakistani Food