Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں قربانی کے جانوروں کی سروس شروع

گائے کی سروس کے 200 روپے اور بکرے کے چارجز 150 روپے مقرر
شائع 19 جون 2023 12:50pm
Cow Service Station - Bath facility for sacrificial animals in Karachi - Aaj News

کراچی میں اب صرف گاڑی یا بائیک نہیں بلکہ قربانی کے جانوروں کی بھی سروس شروع کردی گئی۔

لیاقت آباد میں ایک ایسا سروس اسٹیشن موجود ہے جہاں پچھلے دس سالوں میں عیدالاضحیٰ کے جانوروں کی سروس کا کام انجام دیا جاتا ہے۔

سروس اسٹیشن میں جانور کو پورے اہتمام کے ساتھ نہلایا جاتا ہے، سروس سینٹر کے انچارج صغیر شیخ کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں اس انوکھی سروس کی روایت انھوں نے ڈالی ہے، ان کے بعد دیگر افراد نے بھی جانوروں کی سروس کا کام شروع کردیا ہے۔

صغیر شیخ کا کہنا ہے کہ میں 70 گائے روز نہلاتا ہوں، گائے کی سروس کے 200 روپے اور بکرے کے چارجز 150 روپے ہیں۔

سروس سینٹر پر جانوروں کو نہلانے کیلئے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ جانور کو شوق سے پالتے ہیں تو پھر اسکی دیکھ بھال میں کمی کیسے آنے دیں۔

شہر قائد میں مختلف مقامات پر گائے اور بکرا سروس عیدالاضحیٰ کے مخصوص دنوں میں ہی کی جاتی ہے۔

cow mandi

Eid ul Adha 2023