Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران سے گزر کر یورپ جانیوالے 45 پاکستانی گرفتار

گرفتار پاکستانی ایران کے راستے یونان، نائجیریا اور دیگر ممالک جانا چاہتے تھے۔
شائع 19 جون 2023 12:44pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران میں غیر قانونی نقل و حرکت پر 45 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا، ایرانی حکام نے گرفتار افراد کو پاکستانی سرحدی حکام کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار پاکستانی ایران کے راستے یونان، نائجیریا اور دیگر ممالک جانا چاہتے تھے۔

گرفتار کئے گئے افراد میں پنجاب کے 32، خیبرپختونخوا کے 9، سندھ کے 4 افراد شامل ہیں۔

ڈی پورٹ پاکستانی تفتیش کے لئے ایف آئی اے اور سرحدی حکام کے حوالے کردئے گئے ہیں۔

ڈی پورٹ پاکستانی چند روز قبل گوادر کے راستے سے غیر قانونی طورپر ایران میں داخل ہوئے تھے ۔

یہ لوگ اکثر پنجاب سے بلوچستان کے راستے گوادر، تربت، پنجگور، تفتان اور ماشکیل سے ایران جاتے رہتے ہیں اور وہاں سے یورپی ممالک جانے کی کوشس کرتے رہتے ہیں۔

بعض اوقات کچھ لوگ ترکی کے راستے یورپی ممالک جانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

Greece Boat Disaster

Iran Arrest Pakistanis