Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نشے میں دھت افراد کا پولیس پر دھاوا، 2 اہلکار زخمی

چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا، باقی کی تلاش جاری ہے، پولیس
شائع 19 جون 2023 09:35am
حملے میں زخمی ایک اہلکار اسپتال میں طبی امداد کیلئے موجود
حملے میں زخمی ایک اہلکار اسپتال میں طبی امداد کیلئے موجود

کراچی کے علاقے عزیز آباد نعمت کالونی میں نشے میں دھت افراد نے پولیس پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

کراچی پولیس کے مطابق عزیز آباد تھانے میں تعینات اہلکاروں نے گشت کے دوران نشے میں دھت افراد کو روکا تو انہوں نے اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی جن میں سے 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا میڈیکل کرایا جائے گا۔

karachi

attack on police