Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کا چار ماہ کا بجٹ کل صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا

پنجاب کی نگران حکومت نے 19 جون کو کابینہ کا اجلاس بلا لیا
شائع 18 جون 2023 09:06pm

پنجاب کی نگران حکومت نے 19 جون کو کابینہ کا اجلاس بلا لیا، جس کے سامنے صوبے کا 4 ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

نگران وزیراعلی محسن نقوی نے 19 جون کو کابینہ کا اجلاس بلا لیا ہے، صوبائی کابینہ کے سامنے پنجاب کا چار ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

کابینہ کل 4 بجے سہ 8 کلب میں بجٹ اجلاس کرے گی، اجلاس میں 4 ماہ کے بجٹ 2023 کا جائزہ لیا جائے گا، اور اس عرصے کے اخراجات اور دیگر معاملات کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد وزیراعلی یا وزیر اطلاعات بجٹ پریس کانفرنس کریں گے، اور اس پریس کانفرنس میں چار ماہ کے اخراجات ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چار ماہ کے بجٹ کا حجم 1200 ارب کے لگ بھگ ہوگا، جب کہ ترقیاتی اخراجات کے لئے 330 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

punjab budget

budget 2023 24

punjab care taker govt