تھر میں بارش سے بہار کے رنگ، شہری سہانے موسم سے لطف اندوز
بارش کیا ہوئی صحرائے تھرر میں بہار آگئی، شہریوں نے خوب سیر سپاٹے کیے۔ بچوں نے جھولے جھولنے کے ساتھ اونٹ اور گھوڑے پر سواری بھی کی۔
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے کہیں لوگوں کو زحمت اٹھانا پڑی تو کہیں لوگوں نے جشن منایا۔ صحرائے تھر بھی انہیں علاقوں میں سے ایک ہے جہاں کے باسیوں کو بارش کا انتظار رہتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے صحرائے تھر میں بارش سے فائدہ ہوتا ہے موسم بھی اچھا ہو جاتا ہے اور مال مویشیوں کے لئے چارے کا بندوبست بھی ہوتا ہے ساتھ ہی پانی کا ذخیرہ بھی ہوجاتا ہے۔
تھرپارکر میں بارش کے بعد چار سوں خوشیاں پھیل گئیں۔ مٹھی میں لوگ بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ شہری موسم کا مزہ لینے مٹھی کی واحد تفریح گاہ گڈھی بھٹ پہنچے۔
بچے بڑے سب ہی نے خوب سیر سپاٹے کیے۔ کسی نے اونٹ سواری کی تو کوئی گھوڑے پر سوار ہوا۔ بچوں کے ساتھ خواتین بھی پیچھے نہیں گڈھی بھٹ پر آئی، خواتین نے جھولے کھا کر موسم کا مزا لیا۔
گڈھی بھٹ پر دوڑنے والے ان بنے سنورے اونٹ اور گھوڑوں کے مالکان کی بھی اچھی دہاڑی لگ گئی، مطلب بارش آئی تو روزگار لائی۔
Comments are closed on this story.