Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کشمیری بزرگ نے ذاتی مکانات فروخت کرکے بچوں کیلئے اسکول تعمیر کردیے

چوہدری محمد اسلم نے اپنے 5 قیمتی مکانات فروخت کے کروڑوں روپے اسکولوں کی تعمیر کیلئے عطیہ کیے
شائع 18 جون 2023 12:31pm
Citizen of Azad Kashmir set an example by selling houses & spends money on educational institutions

کشمیری شہری چوہدری محمد اسلم نے 5 مکانات فروخت کرکے پیسہ تعلیمی اداروں پر خرچ کرکے اعلیٰ مثال قائم کردی۔

میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے چوہدری محمد اسلم آج کل برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ 1965 میں محنت مزدوری کیلئے میرپور آزاد کشمیر سے برطانیہ جاکر آباد ہوئے۔ 87 سالہ بزرگ شہری نے اپنے پانچ قیمتی مکانات فروخت کے کروڑوں روپے اسکولوں کی تعمیر کیلئے عطیہ کیے۔

چوہدری محمد اسلم نے آزاد کشمیر میں کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہزاروں بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچالیا۔

چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہمارا بچہ بچہ تعلیم حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرے۔ انھوں نے اسکولوں کی تعمیر کے حوالے سے طلبہ و اساتذہ کے جذبے کی تعریف بھی کی۔

بتایا جارہا ہے کہ آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو 18 سال گزرنے کے بعد بھی 600 اسکول زیر تعمیر ہیں یا ان کی تعمیر کا کام شروع ہی نہ ہوسکا۔

azad kashmir

Transgender Education

Pakistan Education & Health