Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نقش و نگار سے آراستہ شیشم کا فرنیچر کہاں بنتا ہے

لکڑی اور تعمیری کام پر ہاتھوں سے نقش و نگار بنانے کی تاریخ چار صدیاں پرانی ہے
شائع 18 جون 2023 11:46am
Chiniot has a special importance in the furniture industry all over the world - Aaj News

پنجاب کا ﺷﮩﺮ ﭼﻨﯿﻮﭦ ﺍﭘﻨﮯ ﻓﺮﻧﯿﭽﺮ کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتا ہے۔کاریگروں کی جانب سے لکڑی اور تعمیری کام پر ہاتھوں سے نقش و نگار بنانے کی تاریخ چار صدیاں پرانی ہے۔

چنیوٹ کو فرنیچر سازی کی صنعت کے حوالے سے پوری دنیا میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ یہاں کا فرنیچر خالص شیشم کی لکڑی سے تیار کیا جاتا ہے۔

خام لکڑی کو بڑی محنت اور جتن کے بعد خوبصورت اور پائیدار فرنیچر کی شکل دی جاتی ہے۔ کاغذ پر ڈیزائن بنانا اور ہاتھوں سے لکڑی پر نقش ونگار کے مرحلے کو مقامی زبان میں منوت کہتے ہیں۔

چنیوٹ میں قائم ایک ورکشاپ کے مالک کا کہنا ہے کہ فرنیچر کی تیاری بہت محنت طلب کام ہے، کاریگر بڑی مہارت سے اپنا کام سرانجام دیتے ہیں۔ نقش و نگار کے بعد لکڑی کے ٹکڑوں کو جوڑنا بھی مہارت کا کام ہے۔ کورے فرنیچر کے بعد پالش سے فرنیچر کی خوبصورتی نمایاں ہوجاتی ہے۔ مختلف ڈیزائن کے فرنیچر خریداروں کی کشش کیلئے شوروم میں سجا دیئے جاتے ہیں۔

خریداروں کا کہنا ہے چنیوٹی فرنیچر پوری دنیا میں مشہور ہے جس کی وجہ شیشم کی لکڑی کا استعمال اور جاذب نظر نقش و نگاری ہے۔ اسی لئے یہاں کا فرنیچر خریدنے میں دلچسپی پائی جاتی ہے۔

فرنیچر انڈسٹری سے جڑے افراد کہتے ہیں چنیوٹ کے کاریگر تو کئی برسوں سے اپنی ہنر مندی دکھا رہے ہیں، اب اگر سرکار کی گوہر شناس آنکھ انہیں پہچان لے تو کمزور برآمدات میں بڑھاوا آسکتا ہے۔

Pakistan business Community

Chiniot furniture

Sialkot Football Industry