Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی خودکشی کیوں کرتا ہے

سالانہ 100 سے زیادہ بھارتی فوجی خودکشی کرتے ہیں اکثر جموں و کشمیر میں تعینات ہوتے ہیں
شائع 18 جون 2023 11:01am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بھارتی افواج میں خود کشی کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا، ہر تیسرے دن ایک فوجی خودکشی کرتا ہے۔ سالانہ 100 سے زائد خودکشی کے واقعات پیش آتے ہیں جن میں اکثر جموں و کشمیر میں ہوتے ہیں۔

بھارتی فوجیوں کی جانب سےخود کشی کرنے کے واقعات کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ 2001 سے اب تک 3300 سے زائد بھارتی فوجی خود کشی کرچکے ہیں۔

گزشتہ 5 سال میں 800 سے زائد بھارتی فوجی اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔ 23 جنوری 2023 کو کرنل کھنہ نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔ 9 جنوری 2023 کو لیفٹیننٹ کرنل نشانت نے بیوی کو گولی مار کر خود کشی کی۔

بھارتی فوج میں مردوں کے ساتھ خواتین افسران بھی خود کشی کرنے میں پیچھے نہیں ہیں۔ 2006 میں لیفٹیننٹ سشمیتا چکروتی نے بھرتی کے 10ماہ بعد اپنی جان لے لی تھی۔ سشمیتا نے اپنی موت سے قبل بیان دیا جس میں کہا تھا کہ افسران بالا رات گئے ڈانس پارٹیوں اور ناجائز مطالبات کیلئے مجبور کرتے تھے۔

اکتوبر2019 کو لیفٹیننٹ کرنل رشمی مشراء نے دوپٹے سے پھندہ ڈال کرخود کشی کی تھی جبکہ دسمبر 2016 میں جموں میں میجر انیتا کماری نے سر پر گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا تھا۔

2007 میں کیپٹن نیہا راوت نے اپنے میجر جنرل لال پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔ بھارتی افواج میں خواتین افسران سے زیادتی اور ہراسگی کے 1243 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Pak India Relation

Jammu and Kashmir

Indian Army Suicide