Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکوؤں کی گاڑیوں پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

زخمیوں میں مزدا کا ڈرائیور رفیق احمد بھی شامل ہے
شائع 18 جون 2023 10:05am
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مزدا اور کار پر فائرنگ کردی۔

بخشاپور تھانہ کی حدود رانو انڈس ہائی وے کے مقام پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک کار سوار جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مزدا کا ڈرائیور رفیق احمد بھی شامل ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے پر سکھر بھیج دیا گیا۔

Kidnapping for Ransom

dacoits killed

Sindh Law and Order Situation