Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے، وزیراعظم

پاکستان میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے، شہباز شریف
شائع 17 جون 2023 08:30pm
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ملک میں متبادل ذرائع سے شمسی توانائی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، خرم دستگیر، نوید قمر، ریاض حسین پیرزادہ، مشیرِ وزیراعظم احد چیمہ، معاونِ خصوصی جہانزیب خان، چیئرمین نیپرا اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں حکومت نے متبادل ذرائع شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کے لیے اقدمات یقینی بنائے ہیں۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمسی توانائی سے نہ صرف کم لاگت بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی بلکہ قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جاسکے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شمسی توانائی سے متعلق پالیسی سازی کے عمل کو تیز کرکے جلد اسے حتمی شکل دی جائے، پاکستان میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے۔

اجلاس کو وزیرِ اعظم کے ملک گیر سولرآئیزیشن منصوبے پر پیشرفت اور متبادل ذرائع سے توانائی کی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

solar energy

solar system

Solar panels

Government buildings