Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: الاصف اسکوائر کے قریب پولیس کا سرچ آپریشن، متعدد مشکوک افراد پکڑے گئے

چند روز قبل دو پولیس اہلکاروں کو اسی علاقے میں شہید کیا گیا تھا
شائع 17 جون 2023 05:44pm
اسکرین گریب/ ویڈیو آج نیوز
اسکرین گریب/ ویڈیو آج نیوز

کراچی کے علاقے الاصف اسکوائرکے قریب جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں پہنچ گئی، متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کامخصوص مقامات کو گھیرے میں لے کرسرچ اور کومبنگ آپریشن شروع کردیا ہے، جو ڈی ایس پی گلشن سہیل خان کی سربراہی میں کیا جارہا ہے۔

ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ایس ایچ اوسائٹ سپرہائی وے بھی آپریشن میں شریک ہیں۔ سرچ آپریشن میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تمام تھانے حصہ لے رہے ہیں۔

سرچ آپریشن میں تلاش ڈیوائس کا بھی استعمال کیا جارہا ہے اور اس کے دوران متعدد مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل دو پولیس اہلکاروں کو اسی علاقے میں شہید کیا گیا تھا جبکہ اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ایک مرکزی ملزم مارا گیا تھا۔

Sindh Police

Karachi Crime