Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ اور پروپیگنڈہ کا کیس، منظور پشتین اور علی وزیر سمیت 5 افراد طلب

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور میں 23 جون کو پیش ہونے کی ہدایت
شائع 17 جون 2023 02:49pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ اور پروپیگنڈہ کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ اور پروپیگنڈے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے قبائلی رہنما اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین اور ایم این اے علی وزیر سمیت 5 افراد کو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے نے پیشی کیلئے تمام افراد کو نوٹس ارسال کردیا ہے۔ ان افراد کو 23 جون کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔