Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف نے اہم مشاورت کے لیے وزیراعظم کو لندن بلالیا

ملاقات میں عام انتخابات سمیت نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے مشاورت ہوگی، ذرائع
اپ ڈیٹ 17 جون 2023 04:50pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اہم مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو لندن طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ کے قائد کی طلبی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے لندن جائیں گے اور وہاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں میں عام انتخابات سمیت سابق وزیراعظم کی واپسی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور وزیراعظم کی اہم ملاقات میں پاکستان میں سیاسی اتحاد اور سیاسی جوڑ توڑ پر بھی اہم مشاورت ہوگی، دونوں کی ملاقات آئندہ ہفتے منگل کے روز متوقع ہے۔

اکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کا اجلاس آئندہ ہفتے لندن میں طلب کر لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر رہنما ممکنہ طور پر پیر یا منگل کو لندن کے لئے روانہ ہوں گے۔

اجلاس میں شہبازشریف، وفاقی وزرا اور دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ اوراہم امور پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اور اتحادی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات مشاورت ہوگی۔

مریم نواز اور راناثنا اللہ پنجاب سے ممکنہ امیدواروں کی فہرست پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ن لیگ کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ پارٹی قیادت نواز شریف کی امانت ہے، وہ جب بھی پاکستان واپس آئے ان کے حوالے کردوں گا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف نواز شریف کا سپاہی بن کر خدمت کروں گا، دعا ہے وہ جلد پاکستان آئیں، انتخابات لڑیں اور چوتھی بار وزیراعظم بنیں۔