Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

شارع فیصل کی ایک لین پیپلز بس سروس کو دے دی گئی

پبلک ٹرانسپورٹ شہر کی اہم راستوں سے بغیر کسی رکاوٹ کے گزرنی چاہئے، شرجیل میمن
اپ ڈیٹ 17 جون 2023 02:53pm
شارع فیصل کی ایک لین پیپلز بس کیلئے مختص کرنے کی غرض سے ایک بس اسٹاپ پر سرخ رنگ سے مارکنگ کی گئی ہے
شارع فیصل کی ایک لین پیپلز بس کیلئے مختص کرنے کی غرض سے ایک بس اسٹاپ پر سرخ رنگ سے مارکنگ کی گئی ہے
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام نے کراچی میں شارع فیصل پر پیپلز بس سروس کے لیے مخصوص لین کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

شرجیل میمن نے ٹویٹ میں لکھا کہ شارع فیصل پر پیپلز بس سروس کے لئے مخصوص لین بنائی جا رہی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ شہر کی اہم راستوں سے بغیر کسی رکاوٹ کے گزرنی چاہئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مخصوص لین کا کام مکمل کیا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں شارع فیصل پر پینٹ کر رہے ہیں۔ سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پینٹ شارع فیصل پر ایک بس اسٹاپ کیلئے مختص جگہ پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز بس سروس کا آغاز داؤد چورنگی سے ٹاور کے روٹ پر کیا گیا تھا۔ جس سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آرہی ہیں تاہم اب سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے پیپلز بس سروس کے لیے شارع فیصل پر مخصوص لین کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں جہاں ایک جانب پیپلز بس سروس سے سفر کرنے والے شہری جلد سے جلد اپنی منزل تک پہنچ پائیں گے تو وہیں دوسری جانب شاہراہ فیصل پر دیگر گاڑیوں کے لیے دستیاب لینز کم ہونے سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

Karachi Transport

Karachi transformation plan

Karachi development