Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماں اور کم سن بیٹے کا قاتل شوہر کا دوست نکلا

دوہرے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، ایک ملزم فرار ہے، پولیس
اپ ڈیٹ 17 جون 2023 12:29pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

کراچی کے علاقے قائد آباد گوشت گلی کے گھر میں ماں اور کمسن بیٹے کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دوہرے قتل میں مقتولہ کے شوہر کے دوست کا بیٹا ملوث ہے۔ قتل کا واقعہ گھر میں لوٹ مار کا شاخسانہ ہے، قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہے۔

تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم مقتولہ کے شوہر کے دوست کا بیٹا ہے، ملزم نے گھر میں پیسے دیکھ کر لوٹ مار کا منصوبہ بنایا، ملزم نے دوران واردات خاتون فائزہ کو قتل کیا جبکہ دو سالہ زوہان کو بھی پانی کے ٹینک میں پھینک دیا تھا۔

Karachi Police

Karachi Crime

robbers killed