Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھر میں دو معصوم بچے کار میں دم گھٹنے سے جاں بحق

بچوں کی ہلاکت سے قبل ان کے گھر فوتگی میں بہت سے مہمان آئے ہوئے تھے
اپ ڈیٹ 17 جون 2023 10:34am
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

پرانا سکھر کے علاقے گلشن اقبال میں دو کمسن بچے کار آٹو لاک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

دو سالہ معصوم بچہ علی رضا ولد ساجد قریشی چار سالہ معصوم بچی علی شاہ ولد شاہد قریشی کار میں آٹو لاک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔

اہل خانہ کے مطابق شاہد اور ساجد دونوں سگے بھائی ہیں اور ان کے گھر فوتگی میں بہت سے مہمان آئے ہوئے تھے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سب لوگ مہمانوں میں مشغول تھے اسی اثناء میں دونوں معصوم بچوں نے کار کی چابی اٹھائی اور اور کار میں جاکر بیٹھ گئے، ایک دم کار آٹو لاک ہوگئی جس کے باعث دم گھٹنے سے وہ زندہ نہ رہ سکے۔

دوسری طرف ورثاء بچوں کو دو گھنٹے تلاش کرتے کرتے کار تک پہنچے تو تب تک ننھے فرشتے ابدی نیند سو چکے تھے۔

Sukkur

Dead

2 children