Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریموٹ کنٹرول سسٹم سے کم پیٹرول ڈالنے والے دو پمپس سیل، 6 ملزمان گرفتار

ملزمان ایک لیٹر کی قیمت میں 800 ملی میٹر فراہم کر رہے تھے
شائع 17 جون 2023 09:28am
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا
This is how petrol pumps of Sharaqpur were conning people - Aaj News

شرقپور شریف میں ریموٹ کنٹرول سسٹم سے کم پیٹرول ڈالنے والے دو پمپس کو سیل کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شرقپور فاطمہ ارشد کی ہدایت پر اوگرا کی ٹیم کا تحصیل شرقپور کے مختلف پٹرول پمپوں پر چھاپے مار کر دو پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

تریڈے والی اور بڑا اڈا شرقپور پر پیٹرول پمپ ریموٹ سسٹم کی مدد سے ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 1000 ملی لیٹر کے بجائے 800 ملی میٹر فراہم کر رہے تھے۔

جب کوئی چیکنگ ہوتی تو ریموٹ کی مدد سے پیٹرول کو پورا کر دیا جاتا تھا تاہم 6 ملوث ملزمان کو ریموٹ ڈیوائسز کے ہمراہ رنگے ہاتھوں پکڑ کر گرفتار کرلیا اور دونوں پیٹرول پمپس سیل کردیئے گئے۔

Petrol Pump sealed

Sharaqpur Sharif