Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماد اظہر پر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف

پولیس نے گرفتاری کیلئے کمر کس لی
شائع 16 جون 2023 06:32pm
سابق وفاقی وزیرحماد اظہر - تصویر/ فیس بُک
سابق وفاقی وزیرحماد اظہر - تصویر/ فیس بُک

سابق وفاقی وزیرحماد اظہر پر اسٹیل مل کی تعمیرات میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن نے شیخوپورہ میں حماد اظہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایفکو اسٹیل ملز کی تعمیر میں کمرشلائزیشن فیسوں کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری کے بغیر ایفکو اسٹیل ملز غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے۔ میونسپل کمیٹی فیروز والا کے بلڈنگ انسپکٹر حاجی محمد اقبال کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

اسٹیل مل کی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ڈسٹرکٹ کونسل شیخوپورہ اور میونسپل کمیٹی فیروزوالا کے دیگر ذمہ داران کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔

Hammad Azhar

anti corruption