Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ، نیب طلبی کے سمن بھی جاری

پولیس نے اعظم کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا
اپ ڈیٹ 16 جون 2023 10:53pm

سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے ہیں، اور تھانہ کوہسار میں ان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے ہیں، اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درخواست بھی دے دی گئی ہے۔

درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے، اور ان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، جب کہ تھانہ کوہسار میں ان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

نیب نے لاپتہ اعظم خان کو 19جون کو طلب کرلیا

دوسری جانب نیب نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو 19جون کو طلب کرلیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان نیب کی ٹیم کے سامنے 19 جون صبح 10 بجے پیش ہوں۔ نوٹس میں سابق پرنسپل سیکرٹری کو کیس سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

interim CM Azam Khan