Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے مدینہ جانیوالی پرواز11 گھنٹے تاخیر سے روانہ،عازمین حج پریشان

تکنیکی خرابی کے باعث جہاز کو تبدیل کرنا پڑا، ترجمان پی آئی اے
شائع 16 جون 2023 04:42pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

قومی ایئرلائنز کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز11 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، جس کی وجہ سے عازمین حج کو ایئرپورٹ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پرواز نے صبح ساڑھے 4 بجے کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونا تھا لیکن سہ پہر3:45 بجے کراچی سے مدینہ کیلئے روانہ ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سمیت 3 پاکستانی ایئر پورٹس پر طیارے اتارنے پر مشروط پابندی

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ تکنیکی خرابی کے باعث جہاز کو تبدیل کرنا پڑا تھا اور زحمت پرعازمین حج سے معذرت خواہ ہیں مسافروں کی حفاظت پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Hajj 2023

PIA Hajj Operation