اب بلند عمارتوں کی چھتوں پر درخت لگائے جائیں گے
اسموگ کے تدارک کیلئے اونچی عمارتوں کی چھتوں پر درخت لگانے کیلئے ایل ڈی اے کو اقدامات کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیلئے اونچی عمارتوں کی چھتوں پر درخت لگانے کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے مفاد عامہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ پی ایچ اے چھانگا مانگا میں فوری درخت لگانے کے ایم او یو پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
عدالتی معاون نے بتایا کہ لاہور کے 64 کالجز میں پودے لگانے کے حوالے سے ڈائریکٹر کالجز سے رپورٹ طلب کی ہے۔ دوران سماعت ماحولیاتی کمیشن کے رکن نے بتایا کہ پہلی مرتبہ قصور میں اٹھائیس ٹینریز سیل کی گئیں۔ درخواست پر مزید کارروائی 23 جون تک ملتوی کردی گئی۔
tree plantation
Pollution
smog case
مقبول ترین
Comments are closed on this story.