Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو مئی کو یاسمین راشد کے زیر استعمال موبائل فون اور گاڑی برآمد

تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں یاسمین راشد سمیت 12 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج
شائع 16 جون 2023 01:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف پُرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نو مئی کو یاسمین راشد کے زیر استعمال موبائل فون اور گاڑی برآمد کرلی گئی۔

رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد کے خلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ نو مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد کے زیر استعمال موبائل فون اور گاڑی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کا موبائل فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا ہے، تفتیشی ٹیم نے جیل میں پی ٹی آئی رہنما سے تفتیش کی، جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ اکٹھے ہو کر احتجاج کیلئے گئی تھیں۔

یاسمین راشد سمیت 12 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں تھانہ شادمان نذر آتش کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

جج اعجاز احمد بٹر نے یاسمین راشد سمیت بارہ ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی جبکہ دیگر 22 شریک ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ضمانت ملنے والے 22 ملزمان میں زیادہ تر نابالغ لڑکے شامل ہیں، 4 ملزمان کے حق میں بیلف رپورٹ موجود تھی۔

COVID 19

jinah house attack

PTI Leaders Left Party