Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ جی گل آفریدی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

وزیراعظم اور انکی ٹیم ملک کو مہنگائی سے نکالے گی، شاہ جی گل آفریدی
شائع 16 جون 2023 12:05pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

قبائلی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما امیرمقام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شاہ جی گل آفریدی نے لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ٹی آئی آر کا ممبر بنایا، میاں صاحب جانتے تھے ہمارا مستقبل سینٹرل ایشیا ہے، ملک کو مہنگائی سے وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم نکالے گی، کسی کے ملک توڑ نے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔

انجینئر امیر مقام نے شاہ گل آفریدی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو ترقی کی طرف لے کر جارہی ہے، شاہ گل آفریدی کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا میں بھی ترقیاتی کام کروائیں گے۔

لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید نے کہا کہ ن لیگ خیبرپختونخوا کیلئے خوشی کا دن ہے، ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ شاہ گل آفریدی کی شمولیت کے پی کی سیاست میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

PDM

Pakistan Politics

pmln leaders