Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈنرنگ کیس: راسخ الٰہی سمیت 4 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

منی لانڈرنگ کیس میں تفتیشی رپورٹ جلد پیش کردی جائے گی، ملزمان
شائع 16 جون 2023 11:45am
راسخ الٰہی اپنے والد پرویز الٰہی کے ہمراہ۔ فوٹو — فائل
راسخ الٰہی اپنے والد پرویز الٰہی کے ہمراہ۔ فوٹو — فائل

لاہور کی بینکنگ جرائم عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) منی لانڈرنگ کیس میں راسخ الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

بینکنگ جرائم عدالت لاہور کے جج اسلم گوندل نے تحریم الٰہی، زارا الٰہی و دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

ملزمان تحریم الٰہی، زارا الٰہی، راسخ الٰہی اور ضیغم عباس نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر اپنی حاضری مکمل کروا کر بتایا گیا کہ تفتیشی افسر مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس میں تفتیشی رپورٹ آخری مراحل میں ہے، جسے جلد پیش کر دیا جائے گا۔

عدالت نے ایف آئی اے کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے چاروں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 21 جون تک توسیع کر دی۔

FIA

Monis Elahi

money laundring case

rasikh elahi