Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان آج بجٹ پیش کرنے میں ناکام

محکمہ خزانہ نے بجٹ تیاری کے لئے مزید وقت مانگ لیا
اپ ڈیٹ 16 جون 2023 11:23am

محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ تیاری نہ ہونے کے باعث بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ جمعہ 16 جون کو (آج) پیش کیا جانا تھا، تاہم اب صوبے کا بجٹ کل پیش نہیں کیا جائے گا اور مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے بجٹ تیاری مکمل نہیں ہوسکی اور محکمہ خزانہ نے بجٹ تیاری کے لئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ جس کے باعث بجٹ کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے، اور اب صوبے کا آئندہ مالی بجٹ 16جون کے بجائے 19جون کو پیش کیا جائے گا۔

بلوچستان کے بجٹ کا حجم 700 ارب تک ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 700 ارب تک ہونے کا امکان ہے، جس میں مختلف محکموں میں 5 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز ہے، جب کہ بجٹ میں کم دورانیےکے منصوبے رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تعلیم، صحت، امن وامان اور صاف پانی کو اہمیت دی جائے گی، تاہم رواں مالی سال میں صحت اور تعلیم کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ لیپس ہونے کا خدشہ ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 ارب سے زائد بجٹ لیپس ہونے کی بڑی وجہ صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں۔

بلوچستان

balochistan budget

budget 2023 24