Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سمندری طوفان، اداکارہ اُشنا شاہ کو مذاق کرنا مہنگا پڑگیا

اداکارہ نے شوہرکو دوسری شادی کی اجازت دیدی
شائع 15 جون 2023 08:54pm

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ کو سمندری طوفان بپرجوائے سے متعلق مذاق کرنا مہنگا پڑگیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے ازراہ مذاق ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے شوہر اور گولفر حمزہ امین کو دوسری شادی کی اجازت دی۔

اُشنا شاہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا طیارہ کراچی کے لیے اُڑان بھرنے والا ہے اور وہاں طوفان کا انتباہ جاری کیا گیا ہے، میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر یہ جان لیں کہ خدا ناخواستہ اگر میرا طیارہ تباہ ہوجائے اور میں زندہ نہ بچ سکوں تو میں امید کرتی ہوں کہ آپ کو کسی دن کسی نئے ساتھی کے ساتھ خوشیاں نصیب ہوں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں امید کرتی ہوں کہ میرے شوہر یہ یاد رکھیں کہ ان کی نئی ساتھی کبھی بھی میری جیسی شاندار نہیں ہوسکتی، انہیں پھر گزارا کرنا پڑے گا‘۔

اداکارہ نے ٹرولنگ سے بچنے کے لئے ٹوئٹ کے اختتام پر یہ واضح بھی کر دیا کہ وہ یہ سب مذاق میں کہہ رہی ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اشنا شاہ کو ان کی ٹوئٹ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ انہوں نے طیارہ تباہ ہونے اور طوفان کو مذاق سمجھ لیا ہے۔

یاد رہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے’کراچی سے صرف 310 کلو میٹر کی دوری پر ہے اور آج کسی بھی وقت سندھ میں کیٹی بندر جبکہ بھارتی ریاست گجرات کے درمیانی مقام پر ٹکرا سکتا ہے۔

Ushna Shah