Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممکنہ طوفان کے پیش نظر کراچی میں کل ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پرچے ملتوی

ملتوی پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
شائع 15 جون 2023 07:25pm

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے کل کے انٹرمیڈیٹ کے پرچے ملتوی کردیے۔

سمندری طوفان اور ممکنہ بارش کے پیش نظر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کراچی میں کل ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پرچے ملتوی کر دیے ہیں۔

اس حوالے سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، ناظم امتحانات ظہیر الدین کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت صوبہ بھر میں کل منعقد ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں، جب کہ ملتوی کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

گزشتہ روز بھی شیڈول کراچی میں ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے تھے، اور کمشنر کراچی اقبال میمن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جب کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے بھی 14 اور 15 جون کو ہونے والے پرچے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Cyclone

Biporjoy

BIPARJOY