Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جناح ہاوس حملے کے الزام میں گرفتار 160 افراد رہا

پکڑے جانے والے افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے نہیں تھا، پولیس
شائع 15 جون 2023 06:43pm

پنجاب پولیس نے جناح ہاوس واقعہ میں گرفتار 160 ملزمان کو رہا کردیا۔

9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور میں تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مطلوب شرپسندوں کی گرفتاریاں جاری ہیں، اور پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں ابتک گرفتار کئے گئے 11 سو سے زائد ملزمان میں سے 160 ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عدالت نے 25 ملزمان کو عدم شناخت پر ڈسچارج کیا، جب کہ واقعے میں پکڑے گئے ملزمان میں سے 160 کا تعلق سیاسی جماعت سے نہیں تھا، بلکہ ان میں زیادہ تر افراد کی تعداد جناح ہاؤس کے گردونواح کے رہائشی یا ٹریفک جام میں پھنسنے والوں کی تھی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ رہا ہونے والوں کی جیوفینسنگ میں موجودگی سامنے آنے پر گرفتاریاں کی گئیں تھی، عدم شواہد کی بنیاد پر انہیں رہا کردیا گیا، تاہم رہا کئے جانے والوں سے شورٹی بانڈ بھی حاصل کئے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مطلوب معلوم ونامعلوم ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Jinnah House Attack

jinah house attack