Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کی مزید دو وکٹیں گر گئیں

سابق ایم پی اےعامرعنایت شاہانی اور سابق صوبائی وزیر انصرمجید نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی
شائع 15 جون 2023 05:02pm

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عامرعنایت شاہانی اور سابق صوبائی وزیر انصرمجید نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔

9 مئی کے بعد تحریک انصاف کے درجنوں رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں، اور پارٹی سے راہیں جدا کرنے والے اکثر رہنما جہانگیر ترین کی نئی جماعت ”استحکام پاکستان پارٹی“ میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، اور آج بھی مزید دو شخصیات نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے اعلان کردیا ہے۔ دونوں نے اپنے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔

سابق ایم پی اے عامر عنایت شاہانی

بھکر سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اےعامرعنایت شاہانی نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے، عامرعنایت 2018 کے انتخابات میں پی پی 92 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔

انصرمجید نیاز کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

سرگودھا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر انصر مجید نیاز نے بھی پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ہے، وہ 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔

انصر مجید نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان ویڈیو بیان میں کیا اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے باعث پی ٹی آئی سے الگ ہو رہا ہوں۔

pti

PTI Leaders Left Party

pti workers protest