Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے بھتہ خوری میں ملوث کالعدم حزب الاحرار کے چار کارندے گرفتار

ملزمان کاروباری شخصیات کی تفصیلات افغانستان میں موجود کمانڈر کو فراہم کرتے تھے۔
شائع 15 جون 2023 12:54pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منگھوپیر سے بھتہ خوری میں ملوث کالعدم تنظیم حزب الاحرار کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے کاروباری شخصیات کے موبائل فون نمبرز، کاروباری جگہوں، گھروں اور ٹرانسپورٹ کی ویڈیو افغانستان میں موجود کمانڈر محمد شعیب عرف جان نثار کو فراہم کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان میں قاری عالمگیر، محمد زاہد، کاشف اور یوسف شامل ہیں۔

karachi

Hizbul Ahrar

Banned Outfit

Pakistan Rangers