Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاست نہیں چھوڑی ہے میرے بیان کو غلط لیا گیا، اداکار مانی

میرا سوفٹ ویئر ابھی اپڈیٹ نہیں ہوا، سیاست چھوڑنے کی خبر پر مانی کا تبصرہ
شائع 15 جون 2023 01:24am

اداکار مانی کا کہنا ہے کہ سیاست نہیں چھوڑی ہے میرے بیان کو غلط لیا گیا کل بھی مصطفی کمال کے ساتھ تھا اور آج بھی کھڑا ہوں ۔

آج نیوز سے گفتگو میں اداکار مانی کا کہنا ہے کہ میں کراچی سے محبت کرتا ہوں جو سب سے زیادہ کماتا ہے یہ میرا شہر ہے یہ سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، میں اپنے شہر کے ساتھ ہوں جب میں دیکھتا ہوں کہ میرا شہر اچھی حالت میں نہیں ہے اس لیے آواز اٹھاتا ہوں اور آواز اٹھانے کیلئے کوئی رہنما چاہیئے ہوتا ہے۔

ان کا کہنا کہ میرے بیان کو غلط سمجھا گیا سیاست چھوڑنے پر مبنی ویڈیو دراصل ہمارا مزاحیہ شو اظفر مانی شو کا منظر تھا جو ہم نے 12 سال بعد پھر سے شروع کیا ہے ۔

گزشتہ دنوں اداکار مانی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھاکہ 9مئی کو اپنے گھر پر ہی تھا،میں نے کچھ بھی نہیں کیا مگر اس کے باوجود میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کر رہا ہوں۔

اداکار مانی کا کہنا ہے میں ہوا کے رخ پر نہیں چلتا میں اس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ تھا جب وہ جدوجہد کررہی ہے جب وہ پاور میں آئی تو میں پارٹی سے الگ ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے سامنے مکافات عمل سامنے آرہا ہے لوگ چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں جیسے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ۔

Actor mani