Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وقت آنے پر پتہ چلے گا کہ فواد چوہدری ہمارے ساتھ ہیں یا نہیں، ترجمان استحکام پاکستان پارٹی

سب کو پتہ ہے 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے، عون چوہدری
شائع 14 جون 2023 08:43pm

استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر پتہ چلے گا کہ فواد چوہدری ہمارے ساتھ ہیں یا نہیں۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری لیگل ٹیم ہمارے منشور پر کام کررہی ہے، جہانگیر ترین کی نااہلی بھی ختم ہوگی۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے، وقت آنے پر پتہ چلے گا کہ فواد چوہدری ہمارے ساتھ ہیں یا نہیں۔

”استحکام پاکستان پارٹی“ کے رہنماؤں کا اجلاس طلب

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے لندن سے آج پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں وہ لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں پارٹی کو الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ کرانے سے متعلق مشاورت ہوگی، اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل، عام انتخابات میں حصہ لینے اور ٹکٹوں کی تقسیم اور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں انتخابی مہم اور عوامی رابطوں کے آغاز کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی، جب کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں عہدوں کی تقسیم پر بھی بات ہوگی، پارٹی رہنما دیگر سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ اور استحکام پاکستان پارٹی کے دیگر شہروں کے رہنما اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

Fawad Chaudhary

PTI Leaders Left Party

Istehkam i Pakistan Party (IPP)