Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساحل سمندر پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 20 افراد گرفتار

گرفتارافراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے
شائع 14 جون 2023 07:01pm

کراچی کے ساحل پر تفریح کے لئے جانے والے 20 افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ساحل سمندر پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، تاہم اس کے باوجود بھی منچلے نوجوان تفریح کے لئے تمام رکاوٹیں توڑ کر ساحل پر پہنچ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق پابندی کے باوجود شہری ساحل سمندر پر پہنچ کرٹک ٹاک اور تفریح کرنے میں مصروف تھے، انہیں متعدد بار منع بھی کیا گیا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گرفتاریاں ساوتھ پولیس کی جانب سے کی گئی ہیں، اور گرفتارافراد کے خلاف دفعہ 188کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے سمندر کے قریب جانے پر پابندی عائد ہے، اور شہری انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے، شہری سمندر کی جانب جانے سے گریز کریں۔

Cyclone

sea view

Biporjoy

BIPARJOY