Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد، سکھر، بینظیر آباد سے پیپلزپارٹی کے امیدوار بلامقابلہ میئر و ڈپٹی میئر منتخب

سکھر اور نواب شاہ میونسپل کارپورریشن میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار بلامقابلہ منتخب
اپ ڈیٹ 14 جون 2023 09:24pm

پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار کاشف شورو میئر اور صغیر قریشی بلا مقابلہ ڈپٹی میئر حیدرآباد منتخب ہو گئے۔

سندھ میں میونسپل کارپوریشنزمیں میئر، ڈپٹی میئر، ٹاونز اور ضلع کونسل میں چیئرمین کے انتخاب کل ہوں گے، جب کہ حیدرآباد، سکھر اور نواب شاہ میونسپل کارپورریشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

حیدرآباد

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیدرآباد نے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے میئر اور ڈپٹی میئر کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار کاشف شورو میئر اور صغیر قریشی بلا مقابلہ ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے ہیں۔

سکھر

سکھر کے مئیر اور ڈپٹی میئر، ضلع کونسل کے چیئرمین، وائس چیئرمین، اور تینوں ٹاؤن کمیٹیوں کے چئیرمین وائس چیئرمین بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔

بیرسٹر ارسلان شیخ دوسری بار میئرسکھر منتخب ہوئے ہیں اور ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

شہید بے نظیر آباد

پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں ضلع شہید بینظیر آباد سے کلین سوئپ کرنے کے بعد میئر، ڈپٹی میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین و وائس چیئر مین سمیت 10 ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمین و وائس چیئرمین کی تمام نشستیں بلامقابلہ جیت لی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکشن کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد کے میئر قاضی عبدالرشید بھٹی، ڈپٹی میئر مبشر آرائیں، ضلع کونسل کے چیئرمین علی اکبرجمالی، وائس چیئرمیں عبدالرسول بروہی سمیت دس ٹاؤن کمیٹیوں کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔

10 ٹاؤنز میں ایچ ایم خواجہ ٹاؤن، اولڈ نواب شاہ ٹاؤن، سکرنڈ، دوڑ، باندھی، قاضی احمد، دولت پور، شاہ ہورجہانیاں، بوچھیری، جام صاحب کے تمام چیئر مین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

ٹنڈومحمد خان

ٹنڈومحمد خان سے بھی پیپلزپارٹی کے قاسم نوید قمر بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، جب کہ غلام مصطفیٰ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔ اور سید شاہ نوازشاہ بخاری بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

ٹنڈوالہ یار

ٹنڈوالہ یار سے پیپلزپارٹی کے میرغلام محمد بلامقابلہ چیئرمین اور رئیس یار محمد بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

کندھ کوٹ

کندھ کوٹ سے پیپلزپارٹی کے گل محمد خان جکھرانی بلامقابلہ چیئرمین اور الطاف خان کھوسو بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

نوشہروفیروز

نوشہروفیروز سے پیپلزپارٹی کے سہیل عباسی بلا مقابلہ چیئرمین جب کہ علی شیر بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

دادو

دادو میں پیپلزپارٹی کے پیر دانش بلام قابلہ چیئرمین اور خالد میرانی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

مورو

مورو سے پیپلزپارٹی کے نذیرمیمن بلامقابلہ چیئرمین اور انور قائمخانی بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

دریاخان

دریاخان سے پی پی کے ابراہیم بروہی بلامقابلہ چیئرمین اور طاہرالدین بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

میرپورخاص

میرپورخاص سے میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم میں مقابلہ ہوگا، پیپلزپارٹی کی جانب سے عبدالرؤف غوری میئر اور جنید بلند ڈپٹی میئر کے امیدوار ہیں۔

local bodies election

PPP