Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاکس بے پر سمندر بپھر گیا، بند ٹوٹنے سے 180 مکانات کو خطرہ

ہاکس بے جانے والی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی ہیں۔
اپ ڈیٹ 14 جون 2023 05:08pm
اسکرین گریب: ٹوئٹر/خالد علی جٹ
اسکرین گریب: ٹوئٹر/خالد علی جٹ

سمندری طوفان بپر جوئے کی شدت کے باعث کراچی کے ساحل ہاکس بے پر سمندر بپھر گیا، جس کی وجہ سے سومار گوٹھ کے قریب بنایا گیا بند ٹوٹ گیا، بند ٹوٹنے سے 180 مکانات کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

ہاکس بے پر گزشتہ شام سے ہی طغیانی کی صورتحال ہے، سمندری لہیں ساحل پر موجود ہٹس سے پوری شدت کے ساتھ ٹکرا رہی ہیں۔ جبکہ متعدد مقامات پر ہٹس زیر آب آچکے ہیں۔

پانی ہاکس بے کی سڑکوں تک آگیا ہے، جبکہ کئی جگہوں پر آبادی میں بھی داخل ہوگیا ہے۔

ہاکس بے جانے والی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی ہیں۔

اسی سے ملتی جلتی صورت حال سی ویو پر بھی ہے، جہاں سمندری لہریں دو دریا کی دیوار سے ٹکرا رہی ہیں، جبکہ ساحل پر پانی کافی چڑھا ہوا ہے۔

حکام کی جانب سے متعدد بار ساحل سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے، اس بے باوجود لوگ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ساحل کا رخ کر رہے ہیں۔

کراچی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

karachi

sea view

rain in karachi

Biporjoy

Hawks bay