Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شیل بھی پاکستان چھوڑ رہا ہے؟

پیرنٹ کمپنی گروپ میں 77 فیصد مقامی آپریشنز کی مالک ہے۔
اپ ڈیٹ 17 جون 2023 05:21pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

پٹرولیم کمپنی شیل پاکستان نے بدھ کے روز جاری ایک خط میں کہا ہے کہ پیرنٹ کمپنی شیل گروپ میں اپنے حصص فروخت کر رہی ہے، جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی جا چکی ہے۔

شیل پیٹرولیم کمپنی (SPCO)، شیل گروپ کی پیرنٹ کمپنی ہے جو 77 فیصد مقامی آپریشنز کی مالک ہے۔

کمپنی کو 2022 میں ایکسچینج ریٹ، پاکستانی روپے کی قدر میں کمی، اور واجب الادا وصولیوں کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ایس پی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کیلئے جاری کئے گئے ایک نوٹس میں کہا کہ شیل پاکستان لمیٹڈ (ایس پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 14 جون 2023 کو ہونے والی بورڈ کی میٹنگ میں شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایس پی سی او) نے ایس پی ایل میں اپنی شیئر ہولڈنگ فروخت کرنے کے ارادے سے مطلع کیا ہے۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ ایس پی سی او اپنا کتنا حصہ فروخت کر رہا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ’اس اعلان سے ایس پی ایل کے موجودہ کاروباری آپریشنز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جو بدستور جاری ہے۔‘

pakistan stock exchange

Shell

Shell Petroleum Company Limited (SPCo)

Shell Pakistan Limited (SPL)