Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھانا مانگنے پر سوتیلی ماں نے 2 بچیوں کو شدید گرمی میں چھت پر باندھ دیا

بچیوں کے جسم پر کسی تپتی ہوئی چیز سے داغے جانے کے نشانات بھی نمایاں ہیں، پولیس
شائع 13 جون 2023 08:05pm

ملیر میں سفاک سوتیلی ماں نے کھانا مانگنے کی پاداش میں دو بچیوں کو شدید گرمی میں چھت پر باندھ دیا۔

کراچی کے علاقے ملیر میں مبینہ طور سوتیلی ماں کا دو بچیوں پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں کراچی کی تپتی ہوئی دھوپ اور شدید گرمی میں بچیوں کو گھر کی چھت پر باندھ کر رکھا گیا۔

پولیس کے مطابق بچیوں کو سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر کھانا مانگنے پرتشدد کا نشانہ بنایا، شدید گرمی میں گھر کی چھت پر باندھ کر رکھا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پڑوسیوں کی درخواست پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچیاں کو ریسکیو کرلیا، متاثرہ بچیوں کی عمر9 اور 11 سال ہیں، جنہیں شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بچیوں کے جسم پر کسی تپتی ہوئی چیز سے داغے جانے کے نشانات بھی نمایاں ہیں، مبینہ طور پر سفاک عورت نے کھانا مانگنے پر بچیوں کے جسم پر جلایا جاتا تھا۔

violence

Violence against girls

step mother