Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ممکنہ طوفان کے پیش نظر تمام امتحانات ملتوی، نوٹیفکیشن جاری

تعلیمی سرگرمیاں 14 جون سے طوفان ٹلنے تک ملتوی رہیں گی، کمشنر کراچی
اپ ڈیٹ 13 جون 2023 09:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں ممکنہ سمندری طوفان ”بپر جوئے“ کے پیش نظر تمام امتحانات ملتوی کردیے۔

کمشنر کراچی نے سمندری طوفان کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کردیں۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان بپر جوئے کا رخ تبدیل، کراچی میں کل سے موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق کل سے تمام امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں، طوفان کے خاتمے تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق انسانی جانوں کا ضیاع بچانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان بپرجوئے سے 60 ہزار افراد کو خطرہ، انخلا کیلئے کشتیوں کا انتظام، کراچی میں تیز بارش متوقع

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام امتحانات، تعلیمی سیمیناز، سمر کیمپس اور دیگر سرگرمیاں 14 جون سے طوفان ٹلنے تک ملتوی رہیں گی۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے پرچے ملتوی

کراچی میں ممکنہ طوفان کے پیش نظر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے 14 اور 15 جون کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیے ہیں۔

اس حوالے سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت ملتوی ہونے والے پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب جامعہ کراچی نے 14 جون کو تدریسی عمل اور امتحانات ملتوی کردیے ہیں، ملتوی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

karachi

Exams

Cyclone

Commissioner Karachi

Biporjoy