Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کوآرڈی نیٹر والدین سمیت حادثے میں جاں بحق

اسکردو روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں جاگری
شائع 13 جون 2023 06:08pm

اسکردو میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کوآرڈی نیٹر مزمل ایڈووکیٹ کے والدین جاں بحق ہوگئے۔

گلگت میں اسکردو روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے کوآرڈی نیٹر مزمل ایڈووکیٹ، ان کے والد اور والدہ جاں بحق ہوگئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمی خاتون کو گلگت اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کوآرڈی نیٹر کی بہن شدید زخمی ہوئی ہیں، جن کے علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے وزیراعلیٰ جی بی نے خصوصی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے حادثے میں اموات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

rescue 1122

1122