Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بولان کےعلاقے مچھ کے قریب تین لاشیں برآمد

تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، پولیس
اپ ڈیٹ 13 جون 2023 05:57pm

مچھ کے قریب سیاحتی مقام قابوئی سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

بلوچستان کے ضلع بولان کےعلاقے مچھ کے قریب سیاحتی مقام قابوئی سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایچ او مچھ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، تاہم لاشیں پرانی اور مسخ شدہ نہیں ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو عملے کی مدد سے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں 2 کی شناخت ہو گئی ہے، دونوں افراد کا تعلق خالق آباد منگچر سے ہے۔

target killing in balochistan

kiiling in bolan balochistan