Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین میں روس کا میزائل حملہ، 3 افراد ہلاک، 25 زخمی

حملے میں شہری انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، یوکرینی حکام
شائع 13 جون 2023 11:53am
تصویر بذریعہ روئٹرز
تصویر بذریعہ روئٹرز

روس نے یوکرین میں میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔

یوکرین کے حکام کے مطابق روس نے یوکرین کے وسطی شہر کریوی ریح پر ایک ’بڑا میزائل‘ حملہ کیا۔ منگل کی علی الصبح ہونے والے حملے میں شہری انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین جنگ تقریباً ایک سال سے جاری ہے۔ جس میں روس کی جانب سے فضائی حملے بھی کیے جاتے ہیں جس میں میزائل اور ڈرون حملے شامل ہیں۔

روس کے تازہ حملے کے بعد یوکرین کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روسی بمباری سے شہروں میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

russia

Ukraine

Russia Ukraine War