Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، افواج کا ایک اور کامیاب سنگِ میل

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان 30 جون 2025 تک مکمل ہونے کا امکان
شائع 13 جون 2023 11:33am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان افواج پاکستان کی جانب سے شہر قائد کے لیے ایک اور کامیاب سنگ میل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ٹرانسفارمیشن پلان وفاقی و صوبائی حکومتوں، سول اور ملٹری ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے، جس میں آبی ریلوں کی نکاسی، ویسٹ مینجمنٹ اور سٹی ٹرانسپورٹ پلان کے منصوبے شامل ہیں۔

ٹرانسفارمیشن پلان کی تکمیل 30 جون 2025 تک ہونے کا امکان ہے۔ منصوبوں کے مکمل ہونے سے کراچی کے شہریوں کو بُنیادی شہری سہولیات میسر ہوں گی۔

یاد رہے کہ حکومتِ نے شہر قائد کے لئے ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ کا اعلان کیا تھا، این ڈی ایم اے کو محمودآباد، گجر اور اورنگی نالوں کی صفائی سونپی گئی۔ گجر اور اورنگی نالہ بھی تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ دونوں نالے بھی ایک ماہ میں شہری اداروں کے سپرد کردیے جائیں گے۔

Karachi transformation plan

Karachi development