Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

گزشتہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا
شائع 13 جون 2023 09:42am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سمندری طوفان پبر جوائے کراچی سے تقریباً 522 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جب کہ شہر قائد میں کل سے تیز بارشوں کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا اور کم سےکم درجہ حرارت 30.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شہر میں آج کی موسمی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کا موسم آج انتہائی گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جانےکا امکان ہے جب کہ گرمی کی شدت 42 سے 46 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے اور جنوب مشرق کی سمت سے ہوا پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

karachi

Hot Weather

Pakistan Meteorological Department