Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے مزید 3 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

فیصل فاروق چیمہ کا تعلق سرگودھا جبکہ علی عزیز جی جی کا تعلق کراچی سے ہے
اپ ڈیٹ 12 جون 2023 10:53pm

پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سہیل رانا نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان

پی ٹی آئی کی سابق ممبر پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

سعدیہ سہیل رانا نے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، یہ واقعہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر پیش آیا، وزیر آباد واقعہ کے وقت بھی عوام اور کارکنوں کو اکسایا گیا کہ وہ کینٹ کا رخ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ ہمارے لیے بطور قوم دھچکا ہے، پاک فوج ہمارا غرور اور فخر ہے۔

سعدیہ سہیل رانا نے یہ بھی کہا کہ میں پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑنےکا اعلان کرتی ہوں۔

فیصل فاروق چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

دوسری جانب سرگودھا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی اسمبلی فیصل فاروق چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان ایک ویڈیو بیان میں کیا۔

ویڈیو پیغام میں فیصل فاروق چیمہ کا کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت کے بعد کریں گے۔

علی عزیز جی جی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

ادھر کراچی سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی علی عزیز جی جی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔

علی عزیز جی جی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جو لوگ بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کی انکوائری کی جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 1996میں پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہوا، میں اب سیاست سے وقفہ لینا چاہتا ہوں، میری والدہ علیل ہیں جن کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، اب میں اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں۔

علی عزیز جی جی کا مزید کہنا تھا کہ مضبوط پاک فوج محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے۔

واضح رہے کہ علی عزیز جی جی 2018 میں پی ایس 105 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس، محمود مولوی، فردوس عاشق اعوان، فواد چوہدری، عمران اسماعیل، عامر کیانی، علی زیدی، فیاض الحسن چوہان اور دیگر بھی تحریک انصاف کو خیرباد کر چکے ہیں۔

karachi

imran khan

sargodha

PTI Leaders Left Party

member sindh assembly

Politics 12 June 2023

MAY 9 RIOTS

faisal farooq cheema

ali aziz gg