Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی تپش کا احساس 45 ڈگری تک پہنچ گیا، شہریوں کو باہر نہ نکلنے کی ہدایت

ماہرین صحت ی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
شائع 12 جون 2023 03:16pm
23 جون، 2015: کراچی کو ایک شخص شدید گرم موسم میں بوتلیں بھرنے کے بعد عوامی نل سے خود کو ٹھنڈا کر رہا ہے۔ (تصویر بزریعہ روئٹرز)
23 جون، 2015: کراچی کو ایک شخص شدید گرم موسم میں بوتلیں بھرنے کے بعد عوامی نل سے خود کو ٹھنڈا کر رہا ہے۔ (تصویر بزریعہ روئٹرز)

کراچی میں سورج سوا نیزے پر آگیا ہے، شدید گرمی اور حبس سے عوام بلبلا اٹھے۔

ایک طرف جہاں سمندری طوفان بپرجوئے کے باعث جہاں ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، وہیں درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھو گیا ہے، جبکہ گرمی کی شدت 45 ڈگری تک محسوس ہو رہی ہے۔

زوم ارتھ سے لیے گئے اس نقشے میں کراچی کا ریئل فیل درجہ حرارت 45 ڈگری دکھائی دے دہرا ہے جو تربت اور ٹھٹہ کے بابر جبکہ سندھ کے کئی شہروں سے زیادہ ہے۔

سمندری طوفان کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین سمیت کئی شہروں میں بارش متوقع ہے، لیکن اس سے پہلے ہونے والے حبس نے کراچی والوں کا جینا محال کردیا ہے۔

گرمی کے باعث کئی لوگوں کے بیمار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری 12 تا شام 4 کے اوقات میں دھوپ میں نہ نکلیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر سے باہر نکلنے والے شہری سر پر گیلا تولیہ رکھیں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ استعمال کریں، پانی کے زیادہ استعمال سے گرمی کے مضر اثرات سے بچا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی یا لو لگنے کے سبب شہریوں کو ہیٹ اسٹروک ہوسکتا ہے، بچوں کو دست و اسہال ہوسکتا ہے، اگر طبیعت خراب یا تیز بخار ہو تو فوری قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔

karachi

Hot Weather

Heat stroke

Biporjoy