Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا

وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی ہدایت کردی
شائع 12 جون 2023 01:15pm
فوٹوــ فائل
فوٹوــ فائل

وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کے بجٹ پر مشاورت کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہباز شریف کو بتایا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی بجٹ کی طرز پر ہوگا۔

وزیراعظم نے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب اجلاس میں شریک ہوئے۔ پنجاب کے 4 ماہ کے لیے بجٹ تجاویز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے بجٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی تیار کردہ تجاویز پر اطمینان کا اظہار کیا اور بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق دوران بریفنگ وزیراعطم کو بتایا گیا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی بجٹ کی طرز پر کیا جائے گا، نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی اگلے ہفتے پنجاب کا چار ماہ کا بجٹ پیش کریں گے۔

pakistan economy

punjab budget

Government Employees Salary Increment