Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکپتن : خاتون کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ملزم 12 سال بعد قانون کے شکنجے میں

ملزم دوبئی سے واپس آیا تو ایئر پورٹ سے ہی پکڑ لیا گیا، پولیس
شائع 11 جون 2023 12:06pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاکپتن میں خاتون کو قتل کرکے بیرون ملک بھاگنے والا ملزم 12 سال بعد پکڑا گیا۔

ڈی پی او پاکپتن کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے بتایا کہ مفرور ملزم نے گاؤں 58 ڈی میں واردات کی تھی۔ ملزم نے 12 سال قبل دیرینہ رنجش پر خاتون کو قتل کردیا تھا۔

قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزم دوبئی فرار ہوا اور 12 سال بعد واپس پاکستان آیا تو ایس ایچ او عاشق عابد نے ایئر پورٹ سے اسے پکڑ کر حوالات میں بند کردیا۔

Punjab police

violence against women

Punjab Crime